کراچی کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے معاملے میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جہاں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 87 پیسے کا ہوگیا۔