کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا جہاں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 129 پوائنٹس کی کمی سے کھلا تاہم فروخت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث مندی میں مزید اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا۔
شدید مندی کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 181 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 1050 پوائنٹس کی کمی کے بعد 180,726 پوائنٹس پر آ گیا۔