برطانیہ کی 97 سالہ بیٹی برومیج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عمر کسی نئے تجربے کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔ انہوں نے چلتے ہوئے طیارے کے پروں پر کھڑے ہو کر ’ونگ واکنگ‘ کا خطرناک مظاہرہ کیا اور اپنا ہی عالمی ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام بنانے والی بیٹی برومیج کا کہنا ہے کہ اگر وہ ایسے کام نہ کرتیں تو شاید زندگی انہیں بور محسوس ہونے لگتی۔ ان کے مطابق وہ گزشتہ 10 برس کے دوران چھ مرتبہ ونگ واکنگ کا یہ منفرد تجربہ کر چکی ہیں۔
97 برس کی عمر میں بھی ان کا یہ جذبہ لوگوں کے لیے حیران کن ہے، جبکہ اپنا ریکارڈ دوبارہ بہتر بنانا ان کے حوصلے اور مہم جو طبیعت کی عکاسی کرتا ہے۔