پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سیشن کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے سیشن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔

کاروبار کا آغاز 129 پوائنٹس کی مندی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی بھی دیکھی گئی جس کے باعث مارکیٹ عارضی طور پر 181 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے چلی گئی۔

تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں جزوی بہتری آئی اور 181 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ پہلے سیشن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 450 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 181,326 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US