پرندوں سے متاثر ہو کر بنایا گیا روبوٹ فضا اور پانی دونوں میں متحرک

image

میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایک ایسا جدید روبوٹ تیار کیا ہے جو پرندوں کی طرح فضا میں اڑنے اور مچھلی کی طرح پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرو ایکواٹک روبوٹکس ٹیم کی جانب سے تیار کیے گئے 250 گرام وزنی اس روبوٹ کی قیمت تقریباً 300 ڈالر ہے۔ نائیلون کے پروں اور دم سے لیس یہ روبوٹ بیٹری سے چلنے والی موٹر پر کام کرتا ہے اور اسے پرندوں، خصوصاً غوطہ خور پرندوں کی حرکات سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ روبوٹ 13.4 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز اور 2.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیراکی کر سکتا ہے، جبکہ ایک بار چارج ہونے پر 6 کلومیٹر تک اڑنے اور 2 کلومیٹر تک تیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس روبوٹ کو سمندری ماحول کی نگرانی، تحقیق اور سمندری حیات کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روبوٹ کی کامیاب آزمائش میساچوسٹس کے واٹر ٹینک اور سوئٹزرلینڈ کی جنیوا جھیل میں کی جا چکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US