پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز دوسرے سیشن کے آغاز پر بھی منفی رجحان برقرار رہا۔
آج کاروبار کا آغاز 129 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا اور عارضی طور پر 181 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں جزوی بہتری دیکھی گئی اور 181 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ دوسرے سیشن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 452 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 181,324 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔