پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 181,430 پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔

کاروبار کا آغاز 129 پوائنٹس کی مندی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا اور عارضی طور پر 181 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے چلا گیا۔ تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں جزوی بہتری آئی اور یہ حد دوبارہ بحال ہوگئی۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 346 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 181,430 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے منتظر ہیں، جبکہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کے باعث بھی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

آج انرجی، ریفائنری اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جبکہ بینکنگ، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں فروخت کا دباؤ غالب رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US