پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 102 ویں اور نجکاری کے بعد پہلے اجلاس میں ایئرلائن ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان کے مطابق اس بونس کا بنیادی مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی، ان کی خدمات کو سراہنا اور انہیں ایئرلائن کے نئے اہداف، پروازوں میں توسيع اور سروس کے معیار کی بہتری کے لیے تیار کرنا ہے۔
یہ فیصلہ نئی انتظامیہ کی جانب سے ایک مثبت اور مضبوط شروعات کا مظہر ہے جس سے ایئرلائن کے آپریشنز میں بہتری، بہترین کسٹمر سروس اور ادارے کو مستحکم بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔