گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا آج سے ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان

image

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہفتہ 8 اگست سے ملک گیر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی اور سندھ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آئیں اس لیے ہڑتال کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر مواصلات، سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹروے سمیت متعلقہ حکام شریک تھے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، سیکریٹری ایکسائز، ڈی آئی ٹریفک اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US