پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار نمایاں تیزی، سرمایہ کاروں کو 482 ارب روپے کا فائدہ

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے نمایاں تیزی رہی، جس کے دوران سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 482 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

100 انڈیکس میں ہفتہ وار 5 ہزار 336 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 3.03 فیصد بڑھ کر ہفتے کے اختتام پر 181,430 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 182,007 جبکہ کم ترین سطح 177,043 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ کی اوسط یومیہ ٹریڈنگ والیوم 9.9 فیصد کمی سے 74 کروڑ 93 لاکھ شیئرز رہی، جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 7 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 482 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 238 ارب روپے ہوگئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایران، امریکا متوقع معاہدے، مہنگائی میں کمی اور رزلٹ سیزن کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US