بھارتی خاتون رینو دھریال نے دنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق رینو دھریال کے سیاہ اور گھنے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ ریکارڈ کی گئی، جس کی اپریل میں بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں تصدیق کی گئی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ یوکرین کی عالیہ ناسیراوا کے پاس تھا، جن کے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 5.3 انچ تھی۔
رینو دھریال کا کہنا ہے کہ وہ 2015 سے مسلسل اپنے بال بڑھا رہی ہیں۔ ان کے مطابق بھارتی ثقافت میں لمبے بالوں کو خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔