کاروباری ہفتے کا پہلا روز،اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام

image

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس 120 پوائنٹس کمی سے 181,310 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کا آغاز 555 پوائنٹس اضافے سے ہوا، تاہم دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 917 پوائنٹس کی تیزی اور 610 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 182000 پوائنٹس کی حد بحال ہوکر برقرار نہ رہ سکی۔

بروکرز کے مطابق ریفائنری اور آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شیئرز میں خریداری نے مارکیٹ کو سنبھال لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US