بینک اور مالیاتی ادارے 14 سے 16 اگست تک بند رہیں گے

image

یوم آزادی کے موقع پر بینکس، مالیاتی ادارے، اسٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج 14 سے 16 اگست تک تین روز بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق جمعہ 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

اس دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی اے ٹی ایمز اور آن لائن بینکنگ سروسز بدستور فعال رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US