کراچی کی الیکٹرونکس اور موبائل مارکیٹوں کی دو تاجر تنظیمیں ہڑتال کے معاملے پر آمنے سامنے آگئیں، جس کے باعث مارکیٹوں میں صورتحال کشیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
صدر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) رضوان عرفان نے ریمبو سینٹر میں کارروائی اور تاجروں کی گرفتاری کے خلاف آج الیکٹرونکس مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ ریمبو سینٹر کے دکانداروں کی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج کاروبار بند رکھا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کمیڈا) کے صدر منہاج گلفام نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں سے کہا ہے کہ ہڑتال کی باتوں پر کان نہ دھریں مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے متضاد اعلانات کے باعث کراچی کی موبائل اور الیکٹرونکس مارکیٹوں میں تصادم کا خدشہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کے اعلیٰ افسران نے دونوں گروپوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے ۔