پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک

image

پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے حکومت نے یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا فیصلہ واپس لینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی اے) اور وزارتِ پیٹرولیم کے درمیان پانچ گھنٹے تک مذاکرات ہوئے تاہم مذاکرات بے نتیجہ رہے۔

حکومت نے ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی پیشکش کی تاہم اس کی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط کردی گئی۔

پیٹرولیم ڈیلرز کے 72 گھنٹے کے الٹی میٹم پر وزیر پیٹرولیم نے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ حکومت ڈیلرز کو ہڑتال کی کال واپس لینے پر رضامند نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز کا وفد آج کراچی واپس پہنچے گا اور ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔پی پی ڈی اے کے مطابق ڈیلرز ہفتہ کی صبح ہڑتال کے فیصلے پر بدستور قائم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US