پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، حکومت نے اہم اجلاس طلب کرلیا

image

وفاقی حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد ہڑتال کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ہڑتال کی کال کے بعد وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج شام 6 بجے طلب کرلیا گیا ہے جس میں پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی وزارتِ پیٹرولیم کی سمری پر غور کیا جائے گا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس کا واحد ایجنڈا پیٹرولیم ڈیلرز مارجن پر نظرثانی ہے۔ سمری میں پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلر مارجن بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈیلرز مارجن بڑھانے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے، جس کے بعد ہفتے کی صبح سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی ہڑتال ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن کو ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ منسلک کر رکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US