پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن بڑھا دیا گیا، ہڑتال کی کال واپس

image

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان مذاکرات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آگئی، پیٹرولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن ایک روپے 34 پیسے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا۔ پی پی ڈی اے کے نائب صدر طارق حسن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول پر ڈیلرز کا مارجن 10 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔

چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش نے بتایا کہ وزارتِ پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ رد و بدل کے نظام سے متعلق سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

ان کے مطابق حکومت کے پاس ڈیلرز کے تین سالہ انفلیشن ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 50 ملین ڈالر موجود ہیں۔ یومیہ قیمتوں کے نظام میں تبدیلی کرکے قیمتوں کے رد و بدل کا دورانیہ سات روز تک کیا جاسکتا ہے۔

پی پی ڈی اے کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی سمری کے بعد ای سی سی اور وفاقی کابینہ کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US