پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار مندی، سرمایہ کاروں کے 107 ارب ڈوب گئے

image

ایران امریکا جنگ بندی میں مسلسل غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا گزشتہ چار روزہ کاروباری ہفتہ مندی کا شکار رہا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں 1325 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 0.73 فیصد تنزلی کے بعد 180104 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 182347 جبکہ کم ترین سطح 179779 پوائنٹس رہی۔

ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کے 107 ارب 45 کروڑ روپے ڈوب گئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 107 ارب روپے کم ہوکر 20 ہزار 130 ارب روپے رہ گئی۔

دوسری جانب مارکیٹ کا اوسط یومیہ تجارتی حجم 14 فیصد اضافے سے 85 کروڑ 33 لاکھ شیئرز جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 13 فیصد بڑھ کر 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US