عالمی کشیدگی کے اثرات: ایران امریکا تناؤ اور تیل قیمتوں میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 100 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ جلد ہی منفی زون میں داخل ہوگئی۔

کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بعدازاں انڈیکس مجموعی طور پر 462 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 180,040 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں میں بے یقینی پھیلی، جس کے اثرات اسٹاک مارکیٹ پر منفی رجحان کی صورت میں سامنے آئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US