اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی درآمدات و برآمدات کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جولائی میں ملکی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو کہ گزشتہ 19 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 17 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
دوسری جانب، جولائی میں ملکی درآمدات 6 ارب 20 کروڑ ڈالر پر تقریباً مستحکم رہیں اور ماہانہ بنیادوں پر اپنی سابقہ سطح پر برقرار رہیں۔