پاکستان اسٹاک ایکسچینج: شدید مندی کے بعد تیز واپسی، 178000 کی حد بحال

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی 2500 پوائنٹس کی شدید مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 116 پوائنٹس کی تیزی درج کی گئی، جس کے بعد خریداروں کی دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں مسلسل بہتری آتی گئی۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے 178000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای 100 انڈیکس (KSE-100) 741 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 178696 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US