کراچی: مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، اہلکار سمیت 2 زخمی

image

ڈاکس تھانہ کی حدود مچھر کالونی اخلاص چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 1 پولیس اہلکار اور 1 شہری زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکار اور شہری کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا، جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت 33 سالہ پولیس کانسٹیبل کلیم اللہ ولد دوست محمد اور 20 سالہ شہری یوسف ولد اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، جن کی عمریں بالترتیب 38 سال، 30 سال اور 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US