کراچی: سی ویو میں اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں کھڑی کار سے 2 لاشیں برآمد

image

کراچی کے علاقے سی ویو میں واقع اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور گاڑی کی تلاشی کے دوران دونوں افراد کی موجودگی کی تصدیق کی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گاڑی سے ملنے والی دونوں لاشیں مردوں کی ہیں، جنہیں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے قریب واقع اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ موت کی اصل وجہ اور دونوں افراد کی شناخت کا تعین کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US