انسداد بیرون ملک گداگری، کراچی ایئرپورٹ پر 49 مسافر آف لوڈ

image

بیرونِ ملک مبینہ طور پر بھیک مانگنے کے الزام میں مختلف ممالک سے 950 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا، جبکہ انسدادِ گداگری کی کارروائی کے تحت کراچی ایئرپورٹ سے مزید 49 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے زیادہ تر پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب سے واپس بھیجا گیا، جبکہ دیگر شہریوں کو متحدہ عرب امارات، عراق، عمان، قطر، بحرین اور ملائیشیا سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

حکام کے مطابق بیرونِ ملک بھیک مانگنے کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں ایئرپورٹس پر بھی مسافروں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، جبکہ مشکوک مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ بھیک مانگنے کی مہم کا مقصد بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص برقرار رکھنا اور بھیک مانگنے کے لیے سفر کرنے والے افراد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US