پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ: جولائی میں 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا تاریخی آغاز

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی برآمدات نے نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ، جولائی 2026 میں بہترین آغاز کیا ہے۔

جولائی 2026 کے دوران ملک سے آئی ٹی برآمدات 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (417 ملین ڈالر) ریکارڈ کی گئیں، جو سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔ گزشتہ ماہ کی نسبت برآمدات میں 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ماہانہ 400 ملین ڈالر سے زائد آئی ٹی ایکسپورٹ کا تسلسل برقرار رہا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے پونے پانچ ارب ڈالر (تقریباً 4.6 ارب ڈالر) کی ریکارڈ آئی ٹی برآمدات کی تھیں، جن میں صرف فری لانسرز کا حصہ پونے دو ارب ڈالر رہا۔

اقتصادی ماہرین کا اندازہ ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو رواں مالی سال پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US