مالی سال 2025-26: بڑی صنعتوں کی پیداوار 5 فیصد بڑھ گئی

image

مالی سال 2025-26 کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی مجموعی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ادارہ شماریات نے تمام تفصیلات اور جون کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جون 2026 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 3.5 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 6 فیصد کمی واقع ہوئی، جس کے باعث جون میں ایل ایس ایم انڈیکس 3.5 فیصد سالانہ کمی کا شکار رہا۔

رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں ادویہ سازی کی صنعت کی پیداوار 17.6 فیصد، ملبوسات (گارمنٹس) کی پیداوار 13.5 فیصد، آئرن اینڈ اسٹیل مصنوعات کی پیداوار 11.8 فیصد اور ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 6.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US