اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیرملکی گرفتار

image

ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر آئی-10/3 میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد سیاحتی اور بزنس ویزوں پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار غیرملکیوں میں سے 76 افراد کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن کے ایگزٹ پرمٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US