کراچی کے علاقے لانڈھی میں اسپتال چورنگی، گوندل شادی ہال کے قریب مہران ہائی وے کے گندے نالے سے بوری میں بند بچی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
شہری کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو نالے سے نکال کر قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق ایک بچی کی گمشدگی کی رپورٹ پہلے سے درج ہے جس پر لواحقین کو شناختی عمل کے لیے طلب کرلیا گیا ہے، جبکہ بچی کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔