وزیر اعظم کی ہدایت کے باجود وزیر پیٹرولیم کراچی نہ پہنچ سکے

image

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک وزیر اعظم کی واضح ہدایت کے باوجود کراچی نہ پہنچ سکے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر پیٹرولیم کو ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے کراچی میں قائم ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

تیل کی صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق وزیر پیٹرولیم کا فی الحال کراچی کے دورے کا کوئی شیڈول طے نہیں ہے۔

اس صورتحال پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (OCAC) کے سیکریٹری نے واضح کیا کہ انہیں اب تک وزیر پیٹرولیم کی جانب سے ملاقات یا مذاکرات کا کوئی پیغام موصول نہیں ہوا ہے۔

سیکریٹری او سی اے سی ناظر علی زیدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جدید دور میں رابطہ قائم کرنے کے لیے بالمشافہ ملاقات ضروری نہیں ہے اور یہ اجلاس زوم (Zoom) کے ذریعے بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US