خوشبو خان کے ارباز خان سے تعلق کی نئی کہانی سامنے آگئی

image

پاکستانی اداکارہ اور اسٹیج ڈانسر خوشبو خان نے اپنے سابق شوہر ارباز خان کے ساتھ تعلقات اور شادی سے قبل زندگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ نکاح سے پہلے بھی ارباز خان کے ساتھ رہتی تھیں اور ان کے رشتے سے ارباز کے گھر والے بھی واقف تھے۔

خوشبو خان نے انٹرویو میں کہا، "میں آج بھی ارباز کی عزت کرتی ہوں اور ساری زندگی کرتی رہوں گی۔ ارباز وہ شخص تھا جس نے سب سے پہلے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ وہ مجھے پی سی بھوربن لے کر گیا اور وہاں مجھے شادی کی پیشکش کی۔ ہم نے شادی سے پہلے ساتھ رہنا شروع کردیا تھا۔ میں نے ارباز کے گھر والوں پر زور دیا کہ ہماری شادی طے کی جائے۔ میں نے ارباز سے کہا کہ وہ اپنے خاندان کو میرے لیے راضی کرے تاکہ وہ ہماری شادی پر رضامند ہوجائیں۔ اس کے گھر والے ہمارے تعلق سے واقف تھے، اس کی بہنیں اور بھابھیاں بھی مجھ سے ملا کرتی تھیں۔"

انہوں نے مزید بتایا، "وہ عید منانے گیا اور پھر واپس نہیں آیا۔ اس نے کہا کہ اب میرا دل خالی ہے، میرے دل میں کوئی نہیں رہتا۔ اس سے خود پوچھیں کہ اس نے مجھے طلاق دی ہے یا نہیں۔ جعلی لوگ اور اس کی سابق گرل فرینڈز ہمارے بارے میں غلط خبریں پھیلاتی رہی ہیں۔ ظاہر ہے ارباز ایک خوبصورت شخص تھا، اس لیے اس کی کئی محبتیں رہی ہوں گی۔"

خوشبو خان کا کہنا ہے کہ ارباز خان نے ہی سب سے پہلے ان سے محبت کا اظہار کیا تھا اور بعد میں انہوں نے ان کے خاندان کو شادی کے لیے آمادہ کرنے میں کردار ادا کیا۔ دونوں نے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

خوشبو اور ارباز خان کے درمیان گزشتہ کئی برس سے علیحدگی کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ دونوں مختلف انٹرویوز میں اپنے درمیان طلاق کی تصدیق بھی کرچکے ہیں، تاہم خوشبو کے حالیہ بیان نے ان کے ماضی کے تعلق اور شادی سے پہلے کے حالات کو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US