پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑا الٹ پھیر: 1400 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے بعد مارکیٹ منفی زون میں بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جہاں پورا دن تیزی کا رجحان رہنے کے باوجود کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

سیشن کے دوران مارکیٹ میں زبردست پیش قدمی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 1,445 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اس اضافے کے نتیجے میں مارکیٹ میں 177,000 اور 178,000 پوائنٹس کی دو اہم حدیں بحال ہو گئیں، تاہم عدم استحکام کے باعث انڈیکس ان سطحوں کو برقرار نہ رکھ سکا اور بعد میں منافع کی وصولی کے باعث انڈیکس نیچے آ گیا۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر KSE-100 انڈیکس 254 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 176,591 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس مندی کے بعد گزشتہ تین سیشنز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 4,000 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ دیکھی جا چکی ہے۔

مارکیٹ کے لیے کسی مثبت پیش رفت کی غیر موجودگی اور ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے، جس سے مارکیٹ پر مسلسل دباؤ نظر آ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US