بلوچستان: سرکاری اسلحہ چوری کرنے کے الزام میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 3 اہلکار گرفتار

image

بلوچستان میں سرکاری اسلحے کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، جس پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار اہلکاروں کے خلاف سرکاری اسلحہ چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ اسلحے کی برآمدگی اور چوری میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US