پاکستان اسٹاک ایکسچینج: شدید اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے سیشن کا مثبت اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کے بعد پہلے کاروباری سیشن کا مثبت اختتام ہوا۔

مارکیٹ کا آغاز 500 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا اور دورانِ ٹریڈنگ 177,000 پوائنٹس کی حد بحال بھی ہوئی، تاہم وہ برقرار نہ رہ سکی۔

سیشن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت پر 936 پوائنٹس کی تیزی اور 481 پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔

پہلے سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 29 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 176,621 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US