ننکانہ صاحب: 9 سالہ بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل میں مطلوب 3 ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

image

ننکانہ صاحب: گاؤں عالیانوالہ میں 9 سالہ طالبہ رفعت فاطمہ کے اغوا، مبینہ اجتماعی زیادتی اور قتل کے افسوسناک واقعے میں مطلوب تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پانچ روز قبل پیش آیا تھا، جب 9 سالہ رفعت فاطمہ کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا، تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جبکہ ملزمان نے لاش گڑھے میں پھینک دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی اور فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا۔ اس دوران مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں تینوں مطلوب ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان بچی کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US