حکومت نے ماری انرجیز کے لیے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع بلاک میں تیل و گیس کی تلاش، ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن لیز میں مزید 40 سال کی تجدید کردی ہے، جس کے بعد کمپنی اب نومبر 2065 تک اس علاقے میں اپنے آپریشنز جاری رکھ سکے گی۔
اس تجدید کو لیز ایگریمنٹ میں عائد کردہ شرائط پر عمل درآمد سے مشروط کیا گیا ہے۔
اس اہم پیشرفت پر ماری انرجیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور اپنے شیئر ہولڈرز کو ایک خط کے ذریعے باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔
کمپنی کے مطابق لیز کی تجدید سے علاقے میں فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کے شعبے میں ان کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔