اسٹیٹ بینک نے 38 میں سے ٹاپ تھری بینکس کے ناموں کا اعلان کردیا

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی حجم، کارکردگی اور دیگر معیارات کے لحاظ سے ملک کے 38 بینکوں میں سے تین بڑے بینکوں کو "نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینک" (D-SIBs) برائے 2026 مقرر کردیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق 2026 کے لیے منتخب کیے گئے ان ٹاپ تین بینکوں میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL)، حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) اور نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ ان اہم بینکوں کی شناخت کا عمل ہر سال دو مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں مقداری اور معیاری پیمانوں کے تحت بینکوں کی جانچ کی جاتی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں بینکوں کے مالی حجم، باہمی روابط، مالی ٹرانزیکشنز اور عملی پیچیدگی کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اس فریم ورک کے تحت بینکوں کے دسمبر 2025 تک کے مالی امور کی بنیاد پر سالانہ جانچ پڑتال کے بعد ان تینوں بینکوں کو اہم ترین ملکی بینک متعین کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US