بینکاری شعبے کے اثاثے 69 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے، گورنر اسٹیٹ بینک

image

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مالی سال 2026 کے اختتام تک پاکستان کے بینکاری شعبے کے اثاثے 69 ہزار ارب روپے جبکہ جون 2026 تک بینکوں کے ڈپازٹس 43 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئے۔

11ویں پاکستان بینکاری ایوارڈز 2026 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی میں بینکاری شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے بینکوں پر زور دیا کہ اپنے کاروباری ماڈلز کو ازسرنو ترتیب دیں، ڈپازٹس میں اضافہ اور نجی شعبے کی فنانسنگ بڑھائیں۔

جمیل احمد نے کہا کہ بینک ایک دوسرے سے مسابقت کریں اور صارفین کو پرکشش منافع کے ساتھ معیاری خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور بیرونی دھچکوں کے باوجود پاکستان کی معیشت نے ثابت قدمی دکھائی ہے۔

تقریب میں مالی سال 2026 کا بہترین بینک کا ایوارڈ میزان بینک جبکہ خواتین کی شمولیت کے لیے بہترین بینک کا ایوارڈ بینک آف پنجاب کو دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US