گیپکو کی نجکاری کیلئے 11 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں میں مقابلہ

image

پاکستان کے صنعتی شہر گوجرانوالہ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی گیپکو کی نجکاری کے لیے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نجکاری کمیشن کو گیپکو خریدنے کے لیے 11 ملکی و غیر ملکی اداروں کی جانب سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گیپکو کی نجکاری میں انتظامی کنٹرول کے ساتھ کمپنی کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔ درخواستیں جمع کرانے والوں میں 7 پاکستانی، 3 ترک اور ایک سعودی کمپنی شامل ہے۔

کے الیکٹرک، اینگرو انرجی، سیفائر فائبرز، حب پاور ہولڈنگز، لکی سیمنٹ اور شیرازی انویسٹمنٹ سمیت مختلف کمپنیوں نے گیپکو کی نجکاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US