راولپنڈی میں لال کڑتی کے علاقے میں واش روم سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں سول لائنز پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور ایک ملازم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور ملازم ذیشان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ مقدمے میں نامزد مقتولہ کا سسر تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق مقتولہ کی شادی فیصل اصغر سے تقریباً 9 ماہ قبل ہوئی تھی۔
پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔