راولپنڈی میں مقتولہ حنا جاوید پر بدترین تشدد کی تصدیق، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

image

راولپنڈی میں قتل ہونے والی 45 سالہ حنا جاوید پر مبینہ طور پر بدترین تشدد کیے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں جسم پر شدید نوعیت کے زخموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی، جبکہ پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر بھی شدید چوٹوں کے نشانات موجود تھے۔

رپورٹ میں جسم پر پائے جانے والے زخموں کی تفصیلات بھی درج کی گئی ہیں، جن سے مقتولہ کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوتا ہے۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت دیگر شواہد کی روشنی میں قتل کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US