سرانان کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے چار مزدوروں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اینٹوں کے بھٹے پر کام کر رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک مزدور زخمی ہوا۔
زخمی مزدور کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔