غیر اخلاقی ڈانس، 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی

image

پنجاب حکومت نے مبینہ غیر اخلاقی رقص اور نامناسب اشاروں کے الزام میں 8 اسٹیج اداکاراؤں پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی اداکاراؤں میں ماہی راجپوت، حنا شیخ، ملائکہ شہزادی، مدیحہ خان، مہک نور اور مانو ملتانی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رائمہ مہر اور حسنہ جٹ بھی ایک ماہ تک تھیٹر میں پرفارم نہیں کرسکیں گی۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت کے مطابق مذکورہ اداکاراؤں پر تھیٹر پرفارمنس کے دوران غیر اخلاقی ڈانس اور نامناسب اشارے کرنے کے الزامات ہیں۔

نوٹیفکیشن میں متعلقہ حکام کو پابندی کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US