عبدالواحد سیٹھی نیشنل بینک کے قائم مقام سربراہ مقرر

image

عبدالواحد سیٹھی نے نیشنل بینک آف پاکستان کے قائم مقام صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

کراچی سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، عبدالواحد سیٹھی 2009 سے نیشنل بینک کے ساتھ وابستہ ہیں اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ وہ مالیات، آڈٹ اور گورننس کے شعبوں میں 30 سالہ طویل تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

مستقل صدر و سی ای او کی تقرری تک وہ بینک کے تمام امور کی دیکھ بھال اور نگرانی کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US