ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا ہے کہ مرکزی بینک 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نئے کرنسی نوٹوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اس سے قبل بھی دو مرتبہ 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی تیاری کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث اسے ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جانے کے مرحلے میں 10 روپے کا نوٹ ختم کر دیا جائے گا۔