12 ربیع الاول پر کراچی کے مخصوص علاقوں کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دینے کا اعلان

image

کے-الیکٹرک نے 12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر کراچی کے مخصوص علاقوں کے لیے بجلی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق شہر بھر کے 2100 فیڈرز میں سے 355 فیڈرز کو اس روز لوڈشیڈنگ سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا، جن میں وہ تمام فیڈرز شامل ہیں جہاں مذہبی اجتماعات، محافل اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہائی لاسز والے علاقوں سے تعلق رکھنے والے فیڈرز پر بھی 12 ربیع الاول کے دن بجلی کی فراہمی معطل نہیں کی جائے گی، جبکہ مخصوص علاقوں کے علاوہ باقی شہر میں حسبِ معمول روٹین کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔

کسی بھی تکنیکی یا مقامی فالٹ کی بروقت درستگی کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ عملہ ہر وقت موجود رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US