پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 178 ہزار کی سطح عبور کرگیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ہنڈریڈ انڈیکس نے 178 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال کرلی۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 641 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جبکہ بعد ازاں تیزی کا رجحان مزید مضبوط ہوگیا اور انڈیکس 1200 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1238 پوائنٹس اضافے کے بعد 178,609 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تازہ ڈیٹا میں بھی انڈیکس 178 ہزار سے زائد کی سطح پر موجود ہے۔

مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجوہات میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے لیے پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں سے پیدا ہونے والی مثبت توقعات کو قرار دیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US