امریکی پابندیوں کا اثر، ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

image

امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ایرانی ریال سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی ریال ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا جس سے ملک میں مہنگائی اور عوام کی قوتِ خرید پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنگ سے قبل 20 لاکھ ایرانی ریال میں تقریباً 4 کلو ٹماٹر، آدھا کلو مرغی اور ایک لیٹر سے کم کھانے کا تیل خریدا جا سکتا تھا، تاہم اب اتنی ہی رقم میں ان اشیاء کی نصف مقدار بھی خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US