گیس سبسڈی کے موجودہ نظام پر نظرثانی ضروری ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم

image

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کراچی پہنچ گئے جہاں وہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کے معاہدے اور تیل کی قیمتوں سمیت اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔

علی پرویز ملک نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں کمپنی کی کارکردگی، اصلاحات، گیس چوری اور نقصانات میں کمی کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس سبسڈی کے موجودہ نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے جبکہ تمام صارفین کے لیے منصفانہ اور یکساں گیس قیمت کی جانب منتقلی ضروری ہے۔

انہوں نے بلوچستان میں گیس فراہمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور گیس چوری، تکنیکی مسائل اور انفراسٹرکچر کی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ایس جی سی کے گیس ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری سے یو ایف جی میں 57 فیصد کمی آئی ہے جبکہ گھریلو صارفین کو دن میں تین مرتبہ گیس فراہم کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق ایک سال سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں اضافے کو تقریباً روک دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US