انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی

image

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایکسچینج کپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 29 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US