جنوبی وزیرستان اور باجوڑ میں بم دھماکے: ایک شخص جاں بحق، بچوں سمیت 10 افراد زخمی

image

خیبر پختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان اپر اور باجوڑ میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے مکین بازار میں سڑک کے کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر مکین کے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ باجوڑ کے علاقے ڈمہ ڈولہ خوڑ میں پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی زد میں آ کر 10 اور 11 سال کی عمر کے 2 بچے زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی باجوڑ کے مطابق متاثرہ بچوں کو طبی امداد کی فراہم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔

دونوں واقعات کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے متعلقہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعات کی باقاعدہ رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US